پاکستان میں سوشل میڈیا پر عجیب و غریب ویڈیوز وائرل

ویڈیو میں معمر شخص کی کم عمر خاتون سے شادی پر خوشی سنبھالے نہیں سنبھل رہی۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں عجیب و غریب ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ ایک طرف بڑے میاں کی شادی کا فوٹو شوٹ تو دوسری جانب 5 سالہ بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر لوگ اپنی مختلف ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ بعض مضحکہ خیز ویڈیوز صارفین کو ہنسے پر مجبور کردیتی ہیں تو بعض مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ایک ویڈیو میں معمر شخص کی کم عمر خاتون سے شادی کرنے پر خوشی سنبھالے نہیں سنبھل رہی، فوٹو شوٹ میں اہلیہ کے ساتھ ایک سے بڑھ کر ایک پوز دیتے ہوئے دکھائی دیئے۔

ٹوئٹر پر ایک اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں 5 سالہ بچے کو  لینڈ کروزر چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ملتان کی سڑکوں پردوڑتی اس گاڑی میں بچے کے علاوہ بظاہر کوئی اور موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سوات میں 2 ہزار سال پرانی فریسکو پینٹنگز دریافت

ملک میں ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ ان واقعات کی ایک بڑی وجہ کم عمری میں گاڑی چلانا بھی ہے۔ 5 سال کے اس بچے کی ٹریفک قوانین کے بارے میں معلومات یقیناً کچھ زیادہ نہیں ہوگی جوکہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ تحاریر