انڈیا کے میجر جنرل ایک پاکستانی سے بےوقوف بن گئے
انڈین کے ریٹائرڈ میجر جنرل ایک عام پاکستانی سوشل میڈیا صارف کو فواد چوہدری سمجھ کر گفتگو کرتے رہے اور جعلی اکاؤنٹ پہچان نہ سکے۔

انڈیا کے ریٹائرڈ میجر جنرل ہرش ککڑ کو وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر طنز کرنا مہنگا پڑگیا۔ ہرش ککڑ نے فواد چوہدری کے جعلی اکاؤنٹ سے کی جانے والی گفتگو ٹوئٹر پر شیئر کی تو خود ہی مذاق بن گئے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اس قدر ترقی کرنے کے باجود بھی انڈین فوج اصل اور جعلی اکاؤنٹ کے درمیان فرق نہیں سمجھ سکتی۔ انڈیا کے میجر جنرل ہرش ککڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ انہوں نے فواد چوہدری کو بےوقوف بنادیا ہے۔
معاملہ یہ تھا کہ کسی پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے فواد چوہدری بن کر ہرش ککڑ سے گفتگو کی۔ جعلی اکاؤنٹ سے کی جانے والی چیٹ میں صارف نے ہرش ککڑ کو ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بےوقوف بنایا۔
ہرش ککڑ نے چیٹ کا اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری کو ٹیگ کیا اور ان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔ تبصرے میں لکھا کہ ‘کیا فواد چوہدری واقعی عقل نہیں رکھتے۔’ دیکھا جائے تو یہ بات خود ہرش ککڑ پر صادق آتی ہے کیونکہ وہی جعلی اکاؤنٹ کو پہچان نہیں سکے تھے۔
Is @fawadchaudhry naturally stupid. Read this thread and you can make your own assumption. This is too hilarious https://t.co/oSsVMIDrhO
— Maj Gen Harsha Kakar (@kakar_harsha) February 10, 2021
یہ بھی پڑھیے
فواد چوہدری کی کسانوں پر بنائے گئے گانے کی تشہیر
فواد چوہدری نے پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘حیرانی ہوئی کہ ہرش ککڑ جیسا احمق شخص بھارتی فوج میں میجر جنرل کے عہدے تک کیسے پہنچ گیا؟’
Surprising that an idiot like @kakar_harsha can actually get promoted as Maj Gen in Indian Army, General get some basic lessons in Social media or I may request Pakistani youngsters to teach Indian Gens some basic courses in fake media https://t.co/mA33kPDksQ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2021
وفاقی وزیر نے ہرش ککڑ کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی بنیادی تربیت لینے کا مشورہ دیا۔ فواد چوہدری نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ انڈین جنرلز کو جھوٹی خبروں کو پرکھنے سے متعلق بنیادی کورسز کرائیں۔