دیکھنے والوں پر سحر طاری کرنے والی آزاد کشمیر کی رتی گلی جھیل

جھیل کے اطراف اونچے پہاڑ اور درمیان میں روئے کے گالوں جیسی سفید برف ہے جو سالہا سال جھیل کو گھیرے رکھتی ہے۔

رتی گلی جھیل آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں واقع ہے جس کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین جھیلوں میں ہوتا ہے۔

رتی گلی جھیل کو دیکھنے کے لیے سیاح دور دور سے آتے ہیں۔ دواریاں سے رتی گلی تک کا فاصلہ 18 کلومیٹر ہے۔ 16 کلو میٹر جیپ سے اور 2 کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ گلیشئیر اور آبشاروں کا دودھیا جھاگ اڑاتا پانی سارے پورے ہم سفر رہتا ہے۔ جھیل سے پہلے چند خیموں پر مشتمل بازار میں پکوڑے اور گرما گرم چائے یا کافی پی جاسکتی ہے۔

یہ گہرے نیلے شفاف پانی کی وسیع جھیل ہے جو دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیتی ہے۔ جھیل کے اطراف اونچے پہاڑ اور درمیان میں روئی کے گالوں جیسی سفید برف ہے جو سارا  سال جھیل کو گھیرے رکھتی ہے۔

جھیل کے شفاف پانی میں نیلگوں آسمان تیرتا ہے اور ڈھلتے سورج کے ساتھ جھیل کی رنگت بدلتی ہے۔

یہ بھی دیکھیے

آزاد کشمیر ونٹر ٹورازم فیسٹیول میں بڑی تعداد میں سیاح شریک

متعلقہ تحاریر