برطانوی وزیر اعظم کے سرکاری گھر کی مرمت عطیات سے ہوگی

یہ کام برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی منگیتر کیری سمنڈز کی خواہش پر کیا جارہا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لندن کی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش فلاحی ادارے کے فنڈز سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کام برطانوی وزیر اعظم کی منگیتر کیری سمنڈز کی خواہش پر کیا جارہا ہے۔

لندن میں واقع 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے تاحال ان خبروں کی تردید نہیں کی ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ایک ایسا فلاحی ادارہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی دیکھ بھال کے لیے ہوگا۔ اس میں ان کی جماعت کے کارکن فلاحی رقم جمع کروا سکیں گے۔

بورس جانسن کی منگیتر کیری سمنڈز نے 11 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر اپنے رہائشی فلیٹ کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا ہے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ

اس فلاحی ادارے کے فنڈز کا مقصد صرف 11 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی دیکھ بھال کرنا ہی نہیں ہوگا بلکہ اس کا استعمال برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے رہائشی فلیٹ کے دیگر سرکاری کمروں اور دفاتر کی ثقافت کی دیکھ بھال کرنے میں بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی وزیراعظم کے والد فرانسیسی شہریت کے خواہشمند

جبکہ حزبِ اختلاف کی جماعتیں کرونا وائرس کی وجہ سے اس منصوبے کی اہمیت پر سوالات کر رہی ہیں۔ برطانوی لیبر پارٹی کی رہنما سارہ اوون کا کہنا ہے کہ ’جب عوامی رقم خرچ کرنے کی بات آتی ہے تو برطانوی عوام شفافیت کی توقع کرتی ہے۔‘

ادھر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ‘ڈاؤننگ اسٹریٹ میں دو وزارتی رہائش گاہیں بھی ہیں۔ رہائش گاہ اور اسٹریٹک پر ہونے والے کاموں سے متعلق کابینہ کی سالانہ رپورٹ میں تفصیلات شامل ہیں۔’

دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے دفتر اور ایوان صدر کے لیے مالی سال 2020-2021 کے بجٹ میں کمی کردی گئی ہے۔ پاکستان میں گذشتہ مالی سال کے ایوان صدر کے بجٹ میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں نے تنازعات کو جنم دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر