13 اپریل کو چاند نظر آئے گا 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا جبکہ رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت کئ دیگر شہروں میں واضع طور پر دیکھا جاسکے گا۔
رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت کئ دیگر شہروں میں واضع طور پر دیکھا جاسکے گا اور چودہ اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے آمین https://t.co/d0DXRoRQaw
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2021
یہ بھی پڑھیے
رمضان سے قبل منہگائی کا زلزلہ عوام کی جیبیں ڈھیلی
فواد چوہدری اُن رہنماؤں میں سے ایک ہیں جو سائنسی بنیادوں پر چاند کی رویت پر یقین رکھتے ہیں اور کافی عرصے سے اس بات پر اسرار کرتے رہے ہیں کہ ماہ رمضان اور عیدین کے چاند جو کہ پورے ملک میں رہنے والے افراد کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں سائنس کی مدد سے دیکھے جائیں نا کہ رویت ہلال کمیٹی کو ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر۔
فواد چوہدری نے اِس سے قبل سعودی عرب کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب میں 10 برس قبل معلوم ہوتا ہے کہ عید اور حج کس تاریخ کو ہوگا تو پھر پاکستان میں وہی سائنسی طریقہ اختیار کیوں نہیں کیا جاتا اور پورے ملک میں ایک ہی دن عید کیوں نہیں منائی جاتی۔
سائنسی انداز میں عید کے چاند کی رویت کے معاملے پر رویت ہلالک کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن اور فواد چوہدری کے درمیان لفظی جنگ بھی چلتی رہی تھی جس کے بعد مفتی منیب الرحمٰن کو کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ فی الحال مولانا عبدالخبیر آزاد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔