گول گپوں کی مالا اور تاج پہنی بھارتی دلہن کے چرچے
ہندوستانی اور پاکستانی شادیوں میں کھیل تماشہ اور اسراف شادیوں کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گول گپوں کی حقیقی شوقین دلہن نے شادی کے وقت پانی پوری کے بنے ہوئے زیورات پہن لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ شادیوں میں کھیل تماشے کے ساتھ کئی دیگر روایات پاک و ہند کی شادیوں کی روایات کا حصہ ہیں۔
گول گپوں کا شوق برصغیر پاک و ہند کے علاوہ نہ جانے کتنے ہی ملکوں میں پھیلا ہوا ہے لیکن بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک فیشن ڈیزائنر نے دلہن کےلیے گول گپوں کا زیور تیار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹوئٹر پر دوستی جیون بھر کا ساتھ
آرتھی بالاجی نامی اس فیشن ڈیزائنر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دلہن نے اپنے گلے میں گول گپوں کی مالا پہنی ہوئی ہے اور اگلے ہی لمحے دلہن کو گول گپوں کا تاج پہنا دیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں دلہن کو بے اختیار ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
فیشن ڈیزائنر آرتھی بالاجی دلہن اکشایا کی میک اپ آرٹسٹ تھی۔ ویڈیو کی شیئرنگ سے اب تک 40 لاکھ سے زیادہ انسٹا صارفین ویڈیو دیکھ چکے ہیں جبکہ 125 ہزار افراد نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
چاٹ ، پانی پوری ، سیو پوری ، پاؤ بھاجی اور وڈا پاؤ پاکستانی اور ہندوستانی کی پسندیدہ ڈیشز ہیں۔ اگر کسی کو چاٹ کھانا پسند ہے تو اسے گول گپے بھی لازمی پسند ہوں گے۔
برصغیر میں گول گپے اور پانی پوری مختلف ناموں سے دستیاب ہے شائد ہی کوئی شخص ہو جو انہیں کھانا پسند نہ کرے۔ لیکن تاریخ میں شائد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ دلہن نے گول گپوں کی محبت میں ان کا ہار اور تاج بنا کر پہن لیا ہے۔
یہ شادی کی رسم تھی یا کچھ نرالا دکھانے کی کوشش تھی بہرحال جو کچھ بھی تھا۔ تھا مزے دار۔