اسلام آباد کی ہوم میڈ بریانی کی اصل کہانی

[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]

مشکلات انسان کی زندگی کا حصہ ہیں  لیکن  اگر ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے تو یہی مشکلات  اور مسائل انسان  کو زندگی  میں آگے لے جاتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑی میں لذیذ بریانی فروخت  کرنے والے عمر کمال کے ساتھ  بھی  کچھ  ایسا  ہی  ہوا۔

  اسلام آباد  کے  بلیو ایریا  میں  لذیذ بریانی  فروخت  کرنے  والے  عمر  کمال  کی  بریانی  کی  خاص  بات  یہ  ہے  کہ  وہ  گھر  کی  تیار  کردہ  ہے  جسے  ان  کی  اہلیہ  خود بناتی  ہیں۔  نیوز 360 کے نامہ نگار جاوید نور سے گفتگو کرتے ہوئے عمر کمال نے بتایا کہ وہ  اعلیٰ تعلیم یافتہ  ہونے  کی وجہ سے تکبر کا شکار ہوگئے تھے  اور اسی تکبر نے انہیں مسائل میں مبتلا کردیا ۔ بے روزگاری نے مشکلات بڑھائیں تو رب سے رجوع کیا، پھر ذہن میں  کاروبار کا خیال  آیا  تو  اہلیہ  سے  بات  کی۔ عمر  کمال نے  کہا  کہ  جب اللہ تعالیٰ کسی پر آزمائش لاتا ہے تو وہ چنے ہوئے لوگ ہوتے ہیں۔ وہ اس  بات  پر  خدا  کا  شکر  ادا  کرتے  ہیں  کہ  وہ  ان چنے ہوئے بندوں میں سے ہیں۔

عمر کمال نے نیوز 360 سے مزید کیا کہا دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

خواتین پر جنسی تشدد، قانون سازوں ، عدلیہ اور عوام کی نظر میں

متعلقہ تحاریر