میسی کے بعد پی ایس جی کا مشہور یورپی برینڈ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا
ارجنٹائن فٹبالر اسٹار نے رواں سال اگست میں پیرس سینٹ جرمین سے دو سالہ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

لیونل میسی کو بورڈ میں شامل کرنے کے ایک ماہ بعد پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے بین الاقوامی برینڈ ڈائر کے ساتھ اپنے کھلاڑی کی کٹ کی تیاری کے لیے دو سالہ معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ڈائر نے کسی اسپورٹس کلب کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور اب یہ پیرس کلب کو آفیشل کٹ فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹینس میچ میں بار بار واش روم جانے پر یونانی کھلاڑی پر تنقید
رواں سال 11 اگست کو 34 سالہ ارجنٹائن اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے پی ایس جی کلب کے ساتھ 2 سالہ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
اس سے قبل لیونل میسی "بارسلونا کلب” کے لیے 778 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 672 گول کیے تھے۔ انہوں نے بارسلونا کو 4 چیمپئنز لیگ کی فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
200 ملین سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ میسی کو اب تک کے سب سے بڑے فٹبالر کے طور جانا جاتا ہے۔
لیونل میسی نے پی ایس جی اور بین الاقوامی کپڑے کے برینڈ ڈائر کے ساتھ معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے، جبکہ معروف فیشن ڈیزائنر نے معاہدے کی تقریب کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
🆕👔✨ @PSG_English and the house of @Dior have signed a two-year partnership. Starting this season, Dior will provide the official wardrobe for the Parisian club. This is the first time that Dior has partnered with a sports club.https://t.co/8PLErJj8db
— Paris Saint-Germain (@PSG_English) September 6, 2021
معاہدے کے تحت ڈائر کلب کے کھلاڑیوں کے لیے کٹ کے ساتھ ساتھ پرسکون پولو شرٹس جو کلب کے بیجز سے مزین ہوں گی۔
مردوں کے لیے ڈائر کے معروف فیشن ڈیزائنر کم جونز کٹ کی تیاری میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
کم جونز فنکاروں کے لباس بنانے کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ "نائیک” جیسے مشہور برینڈ کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈائر کے ساتھ معاہدے پر دستخط سے قبل پی ایس جی نے جرمنی کے "ہیوگو باس” کے ساتھ کھلاڑیوں کے لباس کی تیاری کا معاہدہ کیا تھا۔