پی سی بی کا شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن مرچنڈائز اسٹور متعارف کرانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق مرچنڈائز اسٹور 14 ستمبر سے باقاعدہ طور پر اپنی سیل شروع کردے گا۔

پاکستانی کرکٹ کی بھرپور تاریخ ہے جس کو منانے کے لیے ایک نیا انداز اپنایا جارہا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے آن لائن تجارتی سامان کی دکان کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرچنڈائز اسٹور کھولنے کا مقصد کھیلوں سے جڑی اشیاء کو عام صارف تک پہچانا ہے، تاکہ کھیلوں کو ملکی سطح پر مزید فروغ حاصل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے

نوسربازوں نے شہروز کاشف اور طلحہ طالب کو لاکھوں کا چونا لگا دیا

مرچنڈائز اسٹور 14 ستمبر سے باقاعدہ طور پر اپنی سیل شررع کردے گا۔ کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین ویب سائٹ سے مستفید ہوتے ہوئے کھلاڑیوں سے جڑے ملبوسات اور دیگر لوازمات خرید سکیں گے۔

شائقین کرکٹ اپنی مرضی کے مطابق سامان ، پاکستان نیشنل سائیڈ کی تربیتی گائیڈ، کھیلوں سے متعلق شیڈول ، کھلاڑیوں کی کٹس ، گیند، بلے اور وکیٹیں خرید سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ پی سی بی اپنی ’’ لیگیسی سیریز ‘‘ میں تجارتی اشیاء کی پہلی لائن بھی متعارف کرائے گا ، اور ان اشیاء کی شناخت اسی تاریخ کو ظاہر کی جائے گی۔

شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے پاکستانی صارفین کی جانب سے بک کرائے گئے آرڈرز ان کی دہلیز تک مفت پہنچانے کا بندوبست کیا ہے۔

اس سلسلے میں ، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کے ساتھ آن لائن تجارتی اسٹور کے ذریعے دوبارہ رشتے استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہنا ہے کہ "یہ ہر پرستار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے پسندیدہ کھلاڑی کے ملبوسات کو پکڑ سکے ، اور یہ آن لائن اسٹور ان کی خواہش پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔”

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن اسٹور پر مزید اشیاء بھی شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے، اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بورڈ نے شائقین کے آن لائن سٹور پر آنے کو یقینی بنانے کے لیے مزید پیشکشیں شامل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ تحاریر