عمران خان کے سوا دنیا کے کسی رہنما نے ہماری مدد نہیں کی، امریکی صحافی

امریکی صحافی نے کہا ہےمعصوم بے گناہ افراد کو جنگ زدہ ملک سے بحفاظت نکالنے کیلئے کسی عالمی رہنمانےایسے اقدامات نہیں کیئے جو وزیراعظم عمران خان نے کیئے

پندرہ اگست 2021 کو طالبان نے افغانستان پر اپنی عملداری قائم کرلی جس کے بعد تقریبا ایک لاکھ کے قریب افراد کو افراتفری کی حالت میں جنگ زدہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے نکالاگیا، جس دوران افغانستان سے اتنی بڑی تعداد کو نکالا جارہا تھا اس وقت امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد افغانستان میں موجود تھے جن میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ صحافیوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

افغانستان کی خطرناک صورتحال میں امریکی صحافی "گلین لی بیک” بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے ڈرامائی انخلاء کے حوالے سے تفصیلات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیں، گلین لی بیک 57 سالہ ایک امریکی قدامت پسند سیاسی مبصر، ریڈیو نیٹ ورک "مرکری ریڈیوآرٹ” کے مالک ہیں جو امریکہ کے معروف اخبارات سمیت دنیا بھر کے بڑے اخبارات اور رسائل کیلئے لکھتے ہیں، انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات پر متعدد ایوارڈ بھی حاصل کیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صدر جو بائیڈن افغانستان کی صورتحال کے ذمہ دار  ہیں ؟

انھوں نے ٹوئٹر پر افغانستان میں  اپنے اوپر گزری خطرناک صورتحال بیان کرتے  ہوئے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کےبعد صورتحال انتہائی گھمبیرہوگئی تھی کوئی نہیں جانتا تھا کہ طالبان اب کیا کریں گے اس لئے ہم نے محفوظ طریقے سے افغانستان سے نکلنے کیلئے دنیا بھر کے مختلف سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹیز سے انسانی بنیادوں پر مدد مانگی لیکن  ہماری مدد کی درخواستوں کے جواب میں خاموشی  حیران کن تھی،  ہماری اپیلوں کے جواب میں بعض کی جانب سے ہاں اور نہیں جیسے مختصر جواب موصول ہوئے جبکہ زیادہ تر نے ہمیں جواب دینا بھی گوارہ نہیں کیا اس دوران  ہمیں وزیراعظم پاکستان عمران خان  کی جانب سے فوری جواب موصول ہوا جنھوں نے ہماری مدد کرنے پر سب سے پہلے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سیاست، نسل، مذہب یا ثقافت سے بالاتر ہو کربے گناہ انسانوں کی قیمتی زندگیوں کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے۔

انھوں نے بتایا کہ معصوم بے گناہ افراد کو جنگ زدہ ملک سے بحفاظت نکالنے کیلئے کسی عالمی رہنمانےایسے اقدامات نہیں کیئے جو وزیراعظم عمران خان نے کیئے۔

انھوں نے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو نازک صورتحال میں انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی پاکستانی کی اجتماعی خدمات کو تسلیم کرنا چاہئے  پاکستان کی کوششوں سے امریکہ اور اتحادیوں کا محفوظ انخلاء مکمل ہوسکا۔

Facebook Comments Box