بین الاقوامی کھلاڑیوں کے بعد کمپنیز کے بھی کیویز پر طنز

پاکستان میں مانع حمل مصنوعات بنانے والی کمپنی "ڈیوریکس" نے بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شرمندہ کرنےمیں کوئی کسر نہیں چھوڑی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے جس طرح ڈرامائی انداز میں سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر دورہ پاکستان  کو اچانک منسوخ کیا اس نے پوری دنیا میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ ان کی سیکیورٹی ایجنسی کو مذاق بنا دیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا پر کیوی کرکٹ ٹیم کی بے شمار میمز بنائی جارہی ہے، خود نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑیوں نے بھی بلیک کیپ کے اس احمقانہ اقدام کو ناپسند کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

یہ بھی پڑھیے

نیوزی لینڈ کے خلاف بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان کے حق میں بول پڑے

دورہ پاکستان کو آخری لمحات میں منسوخ کرنے پر جہاں دنیا بھر میں کیویز کو تنقید اورمزاح کا نشانہ بنایا گیا ہے وہیں پاکستان میں  مانع حمل مصنوعات بنانے والی کمپنی "ڈیوریکس” نے بھی کیویز کو شرمندہ کرنےمیں کوئی کسر نہیں چھوڑی  "ڈیوریکس” نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اشتہارمیں  بلیک کیپ کانام لئے بغیر سیاہ رنگ کا کرکٹ ہیلمٹ دیکھایا جو کیوی کرکٹ ٹیم کی عکاسی کررہا ہے او راس میں ایک طنزیہ جملہ لکھا ہے (We said go hard or go home , so they went home)    "مشکل اٹھاؤ یا پھر گھر جاؤ، اور انھوں نے گھر جانے کو ترجیح دی اور چلے گئے”

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دو روز قبل سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز منسوخ کردی تھی جس پرملکی سطح کے علاوہ  بین الاقوامی کھلاڑی نے نیوزی لینڈ کے یکطرفہ فیصلے پر کیویز کے خلاف  اور پاکستان کے حق میں بیانات دیے تھے ۔

متعلقہ تحاریر