پاکستان کرکٹ بین الاقوامی سازش کا شکار
نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش رچی جارہی ہے۔ کھیل کے میدانوں سے ایک اور بری خبر آ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان ختم کردیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کی جس کا افسوس ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ حکومت نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر میچ سے چند دیر قبل اپنا دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ، تاہم انگلینڈ نے دورہ ختم کرنے کے حوالے سے کوئی واضح جواز پیش نہیں کیا ہے اور اچانک دورہ منسوخ کردیا ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے اگلے ماہ پاکستان کے دورے پر آنا تھا اور شیڈول کے مطابق 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
بین الاقوامی کھلاڑیوں کے بعد کمپنیز کے بھی کیویز پر طنز
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ انتظامیہ نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مینز اور وومینز ٹیموں کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان ای سی بی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو کسی دباؤ کا شکار نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
کرکٹ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کردار کو سراہتے ہوئے ترجمان ای سی بی نے کہا ہے کہ دورے کو ممکن بنانے کے لیے پی سی بی کے ساتھ مثبت پیش رفت کی تھی۔ ہمیں اندازہ ہے کہ فیصلے سے پاکستان میں مایوسی پھیلے گی۔ اس فیصلے سے کرکٹ پر ہونے والے اثرات پر افسردہ ہیں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔ انگلش بورڈ نے اس وقت دھوکا دیا ہے جب ہمیں کرکٹ کی اشد ضرورت تھی۔ تاہم ہم اس مشکل وقت سے جلد نکل آئیں گے۔
Disappointed with England, pulling out of their commitment & failing a member of their Cricket fraternity when it needed it most. Survive we will inshallah. A wake up call for Pak team to become the best team in the world for teams to line up to play them without making excuses.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 20, 2021
چیئرمین پی سی بی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ "یہ اشارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جگانے کے لیے کافی ہے کہ ہم دنیا کو ایک بہترین ٹیم بن کر دکھائیں اور دنیا کی کوئی ٹیم بغیر بہانہ بنائے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا پسند کرے۔”
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے دورہ انگلینڈ کی منسوخی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "انگلینڈ نے انکار کردیا۔ کوئی بات نہیں کھلاڑیوں۔ اب انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دیکھیں گے۔ خاص طور پر کیویز کو۔ اب پنجہ لڑانے کا وقت آئے گا۔ چھوڑنا نہیں ہے اب بابر اعظم۔”
So England also refuses.
Its ok guys, see you all at the T20 World Cup. Specially @BLACKCAPS.
Ab painja laganay ka time aa gaya hai. Chorna nahi hai ab @babarazam .Full video: https://t.co/zUwpaHDvzb pic.twitter.com/PxMb1Bt5bb
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 20, 2021
کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے تو سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کیا تھا لیکن انگلینڈ نے تو کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی بہانہ بنایا ہے۔ اور بغیر وجہ بتائے دورہ منسوخ کردیا ہے اس کا بہت واضح اشارہ ہے کہ پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوئی سازش تیار کی جارہی ہے۔