آئندہ سال پاکستانی معیشت کے لیے ترقی کاسال ہوگا، فچ کی پیشگوئی

سال 2022 میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کی وجہ سے برآمدات متاثر ہوں گی جبکہ درآمدات میں اضافہ ہوگا۔

برطانوی بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی  فِچ ریٹنگ نے پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے مشکل دور کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال اطمینان بخش ہے، آئندہ  مالی سال 2022 میں پاکستانی معیشت کی شرح نموچار اعشاریہ دو فیصد بڑھے گی۔

کورونا سے بچاؤ کےلئے بڑے پیمانے پر کی جانے والی ویکسی نیشن کے باعث لاک ڈاؤن اٹھایا جارہا ہے، آئندہ سال ملکی معیشت میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کی جانب اشارہ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر برے اثرات

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال تین اعشاریہ چارفیصد نجی کھپت کے مقابلے میں آئندہ مالی سال 2022 میں تین اعشاریہ چھ فیصد ترقی کا امکان روشن ہے۔

خلیجی ممالک میں معاشی ترقی اور استحکام کے باعث ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا جبکہ مناسب مالیاتی پالیسی اور ری فنانس کی سہولیات کے باعث گھریلوں سرمایہ کاری بھی بڑھنے کے امکانات ہیں۔

رپورٹ میں امکان ظاہر کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک ارب دس کروڑ ڈالر مالیت کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین   خریدنے کا عزم کیا ہے، ویکسین کی زیادہ مانگ اور مالی سال 2022 میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کی وجہ سے برآمدات متاثر ہوں گی جبکہ درآمدات میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ تحاریر