بقائی اسپتال کے ڈائریکٹر عثمان ویکسین لگوائے بغیر کرونا سے انتقال کر گئے

پی ایم اے کے ترجمان ڈاکٹر قیصر کے مطابق پروفیسر نے کووڈ 19 ویکسین شاٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

بقائی اسپتال کے سینئر ڈائریکٹر پروفیسر محمد عثمان اتوار کی صبح انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 45 برس تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق پروفیسر محمد عثمان کا انتقال کرونا کی وبا کی وجہ سے ہوا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر محمد عثمان نے کرونا ویکسینیشن نہیں کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان، پولیو اور کورونا کو شکست دینے کے قریب

پروفیسر محمد عثمان بقائی میڈیکل یونیورسٹی اسپتال کے شعبہ پیتھالوجی کے چیئرمین بھی تھے۔

اطلاعات کے مطابق عثمان کی اہلیہ بھی کرونا وبا سے متاثر ہوئی تھیں تاہم وہ بیماری کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔ پروفیسر کی اہلیہ کرونا ویکسین کی خوراک لگوانے کے باوجود عالمی وبا کا شکار ہو گئی تھیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ بدقسمتی سے پروفیسر محمد عثمان انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مرحوم پروفیسر نے کوویڈ 19 ویکسین شاٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پروفیسر عثمان ہیماتھولوجی میں پی ایچ ڈی تھے تاہم وہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر نہیں تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے انہیں ڈاکٹروں کی فہرست میں شامل نہیں کیا تھا، جو ملک میں کوویڈ 19 کا شکار ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر