موبائل کے بعد سام سنگ پاکستان میں ٹی وی بھی بنائے گا
سام سنگ الیکٹرانکس کا ٹی وی پلانٹ 2021 کے اختتام تک کام شروع کر دے گا اور سالانہ 50,000 یونٹس بنائے گا۔
موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ کے بعد جنوبی کوریائی ٹیک کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس نے پاکستان میں ٹیلی ویژن بنانے کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ پلانٹ کراچی میں آر اینڈ آر انڈسٹریز کے تعاون سے قائم کیا جائے گا۔
یہ معلومات وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیں۔
This is a vindication of MOC’s "Make-in-Pakistan” policy for industrialisation via rationalisation of input costs and other incentives.@Samsung @SamsungPakistan @mincompk @aliya_hamza #Pakistan #PakistanMovingForward #ManufacturingIndustry
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) September 22, 2021
سام سنگ الیکٹرانکس کا ٹی وی پلانٹ 2021 کے اختتام تک کام شروع کر دے گا اور سالانہ 50,000 یونٹس بنائے گا۔
جولائی میں لکی موٹر کارپوریشن کے ساتھ موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے اعلان کے بعد یہ سام سنگ کا پاکستان میں دوسرا مشترکہ منصوبہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی نئی پرواز فلائی جناح کے نام سے ناخوش
پاکستانیوں نے جنوبی کوریا کی کمپنی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کیونکہ مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ سے سام سنگ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔
س کے علاوہ ، نیا پلانٹ پاکستان میں روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا اور سام سنگ کے حریفوں کو بھی یہاں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے گا۔