کرکٹر ندا ڈار کو دو ماہ بعد پیمرا سے انصاف مل گیا
نیو نیوز چینل کے لائیو شو کے دوران سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کرکٹر ندا ڈار کی جسمانی ساخت پر تنقید کی تھی۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے لائیو شو کے دوران خاتون کرکٹر ندا ڈار کا مذاق اڑانے پر نیو نیوز پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
پیمرا کے شکایت سیل نے سابق کرکٹر عبدالرزاق کی جانب سے خاتون کرکٹر ندا ڈار سے متعلق نامناسب ریمارکس پاس کرنے پر کیس بنایا تھا۔ کونسل کے سربراہ بیرسٹر محمد احمد پنسوٹا کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
کیا وزیرآعظم کی ٹیم سے ملاقات T20 ورلڈ کپ کے لیے کافی ہے؟
نیو نیوز چینل کو ندا ڈار کے خلاف جنسی تعاصب اور صنفی دقیانوسی تبصروں پر 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
دیوا میگزین نے پیمرا کے فیصلے کو سہراتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد احمد پنسوٹا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
#DivaReports: Another distinguished judgement passed by Pemra Council of Complaints, headed by Barrister #MuhammadAhmadPansota, on the sexist, misogynistic, gender stereotypical insensitive comments passed by the host, co-hosts (P1/2) @Pansota1 @khadijasid751 pic.twitter.com/OyZVIIkdau
— DIVA MAGAZINE PAKISTAN (@DivaMagazinePk) September 23, 2021
گزشتہ سے پیوستہ
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار نے گزشتہ ماہ نیو نیوز پر نعمان اعجاز کے شو میں شرکت کی تھی۔انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال پر ندا ڈار نے کہا کہ خواتین کھلاڑی شادی سے پہلے زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہتی ہیں کیونکہ پتہ نہیں ہوتا کہ شادی کے بعد کیا ہوگا۔
اس دوران عبدالرزاق نے لقمہ دیا کہ خواتین کھلاڑیوں کی کبھی شادی نہیں ہوتی۔ ان کی فیلڈ ایسی ہے کہ کرکٹر بننے کے بعد یہ مرد کھلاڑیوں کے جیسا بننے کی کوشش کرتی ہیں اور ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ صرف مرد ہی نہیں یہ بھی سب کچھ کرسکتی ہیں۔ اس چکر میں ان کے جذبات ختم ہوجاتے ہیں۔ عبدالرزاق نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ آپ ان سے مصافحہ کرکے دیکھ لیں آپ کو نسوانیت کا احساس تک نہیں ہوگا۔
اس دوران ندا ڈار نے وضاحت کی کہ ہمارا پیشہ ایسا ہے کہ ہمیں ایکسرسائز، بیٹنگ ،بالنگ اورفیلڈنگ کے لیے مشقت کرنا پڑتی ہے۔ اس دوران عبدالرزاق پھر بیچ میں بولے کہ ان کے بالوں کا اسٹائل دیکھ لیں یہ عورت نہیں لگتیں۔ شو کے دوران میزبان نعمان اعجاز اور ساتھی میزبانوں میں سے کسی نے بھی عبدالرزاق کی بات پر اعتراض نہیں کیا بلکہ سب قہقہے لگاتے رہے جبکہ خاتون کرکٹر بے بس نظر آئیں۔