لاہور کی مشہور لاہوری”فرائیڈ فش”
اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے "بلا فش کارنر" کا شمار شہر کی مشہور دکانوں میں ہوتا ہے
بدلتے موسم اور سردی کی آمد کے ساتھ سردیوں کی مشہور سوغات مچھلی جوکہ عموماً ہر خاص و عام کی پسندیدہ ڈش ہوتی ہے۔ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی بارشوں اور ٹھنڈی ہواؤوں کے ساتھ مچھلی کا سیزن کا آغاز ہوگیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور جو پوری دنیا میں باغوں کے شہر کے نام سے مشہور ہے وہی شہر لاہور کو منفرد مزے مزے کے کھانوں کے باعث کھابوں کے شہر سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ حکومت کا بوٹ بیسن پر فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ
ذائقہ 360 کے تحت یہ رپورٹ بھی بدلتے موسم اور مچھلی کی حوالے سے تیار کی گئی ہے۔ لاہور میں موجود منی مارکیٹ کے قریب مین بلیوارڈ پر موجود بلا فش کارنر کا شمار منفرد ذائقے کے وجہ سے شہر کی مشہور دکانوں میں ہوتا ہے جہاں مچھلی کے ساتھ خصوصی پشاوری قہوہ گڑ اور میٹھی گولیوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے ، کیٹ فش میں مچھلی سرسوں کے تیل سے تیار کی جاتی ہے جبکہ کالا رہو، چڑا مچھلی اور گرل فش اسپیشل ڈشز میں شامل ہیں۔
مالک بلا خان نے نیوز 360 کو بتایا کہ پچھلے 25 سال سے مچھلی کا کام کر رہے ہیں چار مہینے فری رہتے ہیں جبکہ آٹھ مہینے میں مچھلی کا سیزن میں کام کرتے ہیں، یہ مچھلی سرسوں کے تیل میں تیار کرتے ہیں اس میں خالص پشاوری مصالحے لگائے جاتے ہیں اور بھی بہت لوگ مچھلی کا کام کرتے ہیں مگر جو ایک بار مچھلی یہاں سے کھاتا ہے وہ بار بار آتا ہے ابھی ایک ہفتہ ہوا ہے کام شروع کیے ہوئے مگر لوگوں کا رش بہت زیادہ ہے جو موسم کے ساتھ مزید بڑھے گا، اس کے علاوہ یہاں خاص پشاوری قہوہ ،خالص گڑ اور پشاوری میٹھی گولی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جوکہ نظام ہضم کیلئے بے حد مفید یے۔
شہریوں نے نیوز 360 سے گفتگو میں کہا کہ سردیوں کی سوغاتوں میں مچھلی ایک بے حد فائدہ مند سوغات ہے اور ویسے بھی مچھلی کے متعلق یہی کہا جاتا ہے جتنی آپ کھا سکتے ہیں ضرور کھائیں۔سردیوں کی آمد ٹھنڈی ہوائوں سے ہوگئی ہے اسلئے مچھلی کھانے آئیں ہیں۔