مشکلات آپ کو سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں، صدر کارپوریٹ گروپ اظفر احسن

پاکستان کارپوریٹ گروپ کے بانی اور صدر اظفر احسن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہماری سب سے بڑی کانفرنس ہوتی ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا کارپوریٹ سمٹ ہے۔ اس وقت ہم 30 سے زیادہ ممالک میں کام رہےہیں۔ اگر ہم نے پاکستان کے لیے مارکیٹنگ کرنے ہے تو ہمیں پہلے بتانا پڑے کا پاکستان کا پوٹینشل ہےکیا؟

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اظفر احسن کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں آنا میرا جنون تھا، تاہم جب آپ کسی فیلڈ میں آتے ہیں تو اس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مشکلات سے آپ کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

حال ہی میں پاکستان مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہونے والے اظفر احسن کا کہنا ہے جب آپ پر مشکلات آجائیں تو اپنی تحریک کو روکیں نہیں، بلکہ اپنے بیانیے کو لے کر چلتے رہیں۔

اظفر احسن نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے اپنی زندگی کے مزید کون کون سے تجربات شیئر کیے دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

خواجہ سرا کمیونٹی کا کراچی پریس کلب پر ڈانس کرکے انوکھا احتجاج

متعلقہ تحاریر