پولیو ہیلتھ ورکر نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

شمع برہمانی حاملہ تھی اور پولیو مہم میں فرائض انجام دے رہی تھی،  مہم کے آخری روز شمع کو ڈیوٹی کے دوران قریبی ہستال لایا گیا تھا۔

دادو میں انسداد پولیو مہم کے دوران بہادر لیڈی ہیلتھ ورکر نے حاملہ ہونے کہ باوجود فرض نا چھوڑا، لیڈی ہیلتھ ورکر پولیو ویکسین پلاتی رہی۔

قومی فریضہ ادا کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکر نے ڈیوٹی کے دوران بچے کو جنم دے دیا، یہ واقعہ جوہی کے نواحی علاقے ٹنڈو رحیم میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت نے خاتون اینکرپرسن سے حاملہ ہونے کا ثبوت مانگ لیا

شمع برہمانی حاملہ تھی اور رواں ہفتے پولیو مہم میں فرائض انجام دے رہی تھی،  مہم کے آخری روز شمع کو ڈیوٹی کے دوران قریبی ہستال لایا گیا۔

میٹرنٹی ہوم میں شمع نے بچی کو جنم دیا۔  گھر گھر جاکر کٹھن فریضے کی انجام دہی کے دوران بچے کو جنم دینے پر شمع بےحد خوش تھیں۔

وہ حاملہ ہونے کے باوجود کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاتی رہیں۔

فوکل پرسن فہیم سومرو کے مطابق فرض شناس لیڈی ہیلتھ ورکر شمع کو قریبی صحت مرکز پہچایا گیا جہاں انہوں نے بچے کو جنم دیا ہے، ماں اور بچہ دونوں صحتیاب ہیں۔

فوکل پرسن نے مزید بتایا کہ ہماری طرف سے اجازت دی گئی تھی لیکن لیڈی ہیلتھ ورکر خود چھٹی پر نہیں گئی تھی۔

فہیم سومرو نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دادو نے باہمت لیڈی ہیلتھ ورکر کو تعریفی سند دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

متعلقہ تحاریر