پاکستان سعودی عرب کو 250 ملین ٹن آرگینک گوشت ایکسپورٹ کرے گا
پہلی بار پاکستانی کمپنی کو سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے سمندر کے راستے فروزن گوشت برآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔
پاکستان کی ایک گوشت کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی ایک کمپنی سے 1 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے، معاہدے کے تحت پاکستانی کمپنی فریز شدہ گوشت ایکسپورٹ کرے گی۔
دس ماہ کے معاہدے کے مطابق، گلوبل ڈویلپنگ فوڈ انڈسٹریز کمپنی TOMCL، سعودی عرب کو 250 ملین ٹن گوشت فراہم کرے گی۔ یہ پہلی پاکستانی کمپنی ہے جسے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے سمندر کے راستے فروزن گوشت برآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آرگینک میٹ کمپنی چین کو گائے کا گوشت برآمد کرے گی
TOMCL نے 2011 میں پیداوار شروع کی اور ابتدائی طور پر تازہ بیف اور مٹن برآمد کیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت کمپنی کی مالیت 4 بلین ڈالر ہے۔
کمپنی نے 5106 ملین ٹن گوشت اور آلائشیں فروخت کیں جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہیں۔ کمپنی کی غیرملکی فروخت اس کی کل فروخت کا 96 فیصد ہے۔ فروزن گوشت کی فروخت میں 77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ واحد مقامی کمپنی ہے جو فریز شدہ سفید اور سرخ رنگ کی آلائشیں بھی برآمد کرتی ہے۔ یہ آلائشیں مقامی ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں جن کے پاس آلائشوں کو پراسس کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہے۔
دنیا بھر میں حلال خوراک کا استعمال سب سے زیادہ مسلمان صارفین کرتے ہیں جن کی تعداد 30 فیصد ہے۔ حلال مصنوعات کی منڈی 3 ٹریلین ڈالرز سے زیادہ کی ہے۔
2019 میں عالمی سطح پر حلال مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک میں پاکستان نے صرف 3 فیصد کا حصہ ڈالا اور اٹھارویں نمبر پر رہا۔