شاہد آفریدی نے آن لائن کاروبار کی دنیا میں چھکا لگا دیا

بوم بوم آفریدی کا دعویٰ ہے کہ "لالا جان" پر صارفین کو تمام برینڈز کی اصل مصنوعات دستیاب ہوں گی۔

پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے آن لائن شاپنگ اسٹور شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتائی۔ آفریدی نے کہا  کہ "انتظار ختم ہوا، lalajaan.com پر رجسٹر کیجیے”۔

بوم بوم آفریدی کا دعویٰ ہے کہ لالا جان پر صارفین کو تمام برینڈز کی اصلی مصنوعات دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے


پاکستان سعودی عرب کو 250 ملین ٹن آرگینک گوشت ایکسپورٹ کرے گا

ٹوئٹر یوزرز نے شاہد آفریدی کے لیے نیا کاروبار شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب اداکار عمران عباس، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے عطیات جمع کرنے برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔

عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ پاکستان میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ بھوک کے خاتمے کے لیے عطیات جمع کیے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر