میسی کے پہلے گول نے مانچسٹر سٹی کو ہرا دیا
لائنل میسی پریمیئر لیگ میں پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے کھیل رہے ہیں، انہوں نے نئی ٹیم سے اپنا پہلا گول اسکور کردیا ہے۔

معروف فٹبال کھلاڑی لائنل میسی نے پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے اپنا پہلا گول کردیا، پی ایس جی نے پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر سٹی کو 2 گول سے برتری دلائی۔
میسی نے حال ہی میں پی ایس جی کی ٹیم سے معاہدہ کیا تھا کیونکہ بارسلونا کلب نے ان کے ساتھ معاہدے کی توثیق نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
سابق برطانوی کھلاڑی مائیکل اوون پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر مقرر
فرنچ کلب پی ایس جی میں برازیلین فٹبالر نیمار بھی شامل ہیں۔
Leo Messi’s first goal for @PSG_English and look how much it means to the whole squad ❤️💙 pic.twitter.com/DfLOt6M2p7
— Paris Saint-Germain (@PSG_English) September 28, 2021
پیرس سینٹ جرمین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لائنل میسی کے پہلے گول کے بعد ٹیم کے جشن منانے کی تصاویر شیر کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا ہورہی ہیں۔
میسی اور نیمار ایک ساتھ بارسلونا کی ٹیم سے کھیل چکے ہیں، ایک اور پلیئر مباپے نے بھی پیرس سینٹ جرمین کو جوائن کرلیا ہے۔
تینوں اسٹار فٹبالرز کی موجودگی میں پی ایس جی نے پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر اول نمبر پر براجمان ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر آئندہ میچز کے لیے ابھی سے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔