ہرجانہ کیس، گلوکارہ میشا شفیع 2019 سے عدالت سے غیر حاضر

گلوکار علی ظفر کی جانب دائر ہرجانہ کیس میں میشا شفیع ان کے شوہر اور والدہ نے 2019 میں آخری مرتبہ بیان قلمبند کرایا تھا۔

لاہور کی سیشن عدالت کے جج نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

گزشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہونی تھی تاہم گلوکارہ کے وکیل کے بیمار ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

چیف سیکرٹری پنجاب کی ایما پر افسرشاہی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

عدالت میں میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے شوہر سمیت تمام گواہان کو دوبارہ بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا کی عدالت میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس کی سماعت ہونی تھی تاہم میشا شفیع کے وکیل ثاقب چیلانی کی جانب سے ان نمائندے نے عدالت میں ان کے کرونا پازیٹو ٹیست کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گلوکارہ میشا شفیع ان کے شوہر اور والدہ پر جرح مکمل کی جائے۔

جج اظہر اقبال رانجھا نے ریمارکس دیے کہ تینوں گواہان نے آخری مرتبہ اپنے بیانات 19 جنوری 2019 میں قلمبند کرائے تھے۔ لہٰذا اگلی سماعت پر تینوں کو پیش کیا جائے اور جرح مکمل کی جائے۔

متعلقہ تحاریر