کرکٹر اظہرعلی کے والد بھی کھلاڑی نکلے

اظہرعلی نے اپنے والد کے جزبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان پر فخر ہے، میرے والد میرے ہیرو ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی کے پچہتر سالہ والد نے شیخوپورہ میں منعقدہ 21 کلومیٹر طویل میراتھن ریس  گولڈ میڈل حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ Age is just a number۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی کے 75 سالہ والد محمد رفیق  نوجوانوں کو متحرک رکھنے کے لیے کھیلوں کے میدانوں سے جڑے رہتے ہیں وہ پاکستان اور دبئی میراتھن میں بھی حصہ لے چکے ہیں تاہم اس دفعہ انھوں نے سب کو ہی حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

غزہ کی پٹی میں انوکھی سائیکل میراتھون

محمد رفیق نےبڑھتی عمر کے باوجود خود کو نوجوانوں جیسا فٹ رکھا ہوا ہے حال ہی میں انہوں نے شیخوپورہ میں ہونے والی21 کلو میٹر دوڑ میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ  میڈل بھی حاصل کرلیا۔

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اظہرعلی نے اپنے والد کے جزبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کا بیٹا ہونے پر فخر ہے، میرے والد میرے ہیرو ہیں میں ان سے بہت انسپائر ہوں۔

واضح رہے کہ اظہر علی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں جنھوں نے ابتک 41 ٹیسٹ میچ اور 20 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں حال ہی میں ان دورہ  انگلینڈ کےمیں قرنطینہ میں وقت گزاری کیلئے شیف بن گئےتھے ۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران فینز سے گفتگو کی اور اسی دوران کچن میں دال بھی بنائی۔

متعلقہ تحاریر