کرس گیل نے آئی پی ایل ٹورنامنٹ چھوڑ دیا
میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے لیے کھیلنے پر توجہ دینا چاہتا ہوں، اسٹار بیٹسمین
ویسٹ انڈیز کے کرکٹ اسٹار کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے دستبرداری اختیار کرلی ہے اور اس کی بجائے اس ماہ ہونے والے انٹرنیشنل ٹی 20 ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کریں گے۔
ہٹنگ کرنے والے 42 سالہ بیٹسمین نے گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے بعد سے پنجاب کنگز کے لیے تین میں سے دو میچ کھیلے۔
یہ بھی پڑھیے
کرکٹر اظہرعلی کے والد بھی کھلاڑی نکلے
ٹیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مہینوں فرنچائز اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ہونی والی تھکاوٹ کی وجہ سے گیل نے ٹیم ہوٹل چھوڑ دیا۔
گیل نے کہا کہ وہ "اپنے آپ ذہنی طور پر تازہ دم کرنا چاہتے ہیں”۔
اسٹار بیٹسمین نے اپنے بیان میں کہا، "میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی مدد پر توجہ دینا چاہتا ہوں”۔
بدھ کے روز ، گیل نے اپنے نئے گانے "پنجابی ڈیڈی” کا میوزک ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے روایتی ہندوستانی لباس پہن کر دلکش دھن پر رقص کیا۔
عالمی کرکٹ میں کھلاڑیوں کو اکثر کورونا وائرس کی وجہ سے خود کو سخت بائیو ببلز تک محدود رکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہیں اکثر اپنے ٹیم ہوٹل کی حدود میں رہنا پڑتا ہے اور اکثر باہر کسی کے ساتھ گھل مل نہیں سکتے ۔