کام کریں ورنہ گھر جائیں چیئرمین پی سی بی کا علاقائی کوچز کو پیغام

 انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت سی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں لہذا سب کو ٹھیک ٹھیک کام کرنا پڑے گا

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے علاقائی کرکٹ ٹیموں کے کوچز سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات  کی، ملاقات میں کوچز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کارکردگی دیکھائے گا وہی رہے گا باقی لوگ گھر جانے کی تیاری کریں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بھی رمیزراجہ نے  علاقائی ٹیموں کے کوچز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ٹیم سلیکشن  میں کوچز کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کھری کھری سنادیں، رمیزراجہ نے 6 علاقائی ٹیموں کے کوچز و سلیکٹرزکی بھی چھٹی کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

رمیز راجہ کی بطورچیئرمین تقرری، پاکستان کرکٹ میں بھونچال

کرکٹرزکی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی نے ورچوئل میٹنگ منعقد کی جس میں بلوچستان کے کوچ فیصل اقبال، سندھ کے کوچ باسط علی، خیبر پختونخوا کےعبدالرحمن، سینٹرل پنجاب کے عبدالرزاق، سدرن پنجاب کے شاہد انور اور نادرن پنجاب کے اعجاز احمد جونیئر نے شرکت کی۔

چیئرمین  پی سی بی  نے کوچز کو پیغام میں کہا ہے کہ جو اچھا کام کرے گا وہ ہی رہے گا بصورت دیگر سب کو گھر جانا پڑے گا،  انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت سی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں لہذا سب کو ٹھیک ٹھیک کام کرنا پڑے گا۔

رمیز راجہ نےتمام کوچز پر واضح پیغام دے دیا، اب سب تبدیل ہونے جارہا ہےکیونکہ وہ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ممکن ہے کہ  سلیکشن اور کوچنگ میں ان کا اب کوئی مستقبل نہ ہو ، روایتی اور پرانا انداز اب نہیں چل سکے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس   اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان  مستعفی ہوچکے ہیں ، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے 6 صوبائی ٹیموں کے کوچز و سلیکٹرزکی بھی چھٹی کا عندیہ دے دیا۔

متعلقہ تحاریر