فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی بندش، انٹرنیٹ پر میمز کی بھرمار

واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی بندش پر کچھ منتخب میمز پیش کی جارہی ہیں جنہیں دیکھ کر یقیناً آپ لطف اندوز ہوں گے۔

دنیا بھر میں نامعلوم تیکنیکی وجوہات کے باعث سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹس واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی  کم سے کم چھ گھنٹوں تک سروس معطل رہنے کے بعد انٹرنیٹ کی دنیا میں میمز کا ایک طوفان برپا ہوگیا، ٹوئٹر پر واٹس ایپ، انسٹا گرام اور فیس بک ڈاؤن کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

انٹرنیٹ کے کروڑوں صارفین کو جب واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام  پر ایک دوسرے سے رابطے میں مشکلات ہوئیں تو انہوں نے متبادل کے طور پر ٹوئٹر، وائبر اور گوگل کی  ہینگ آؤٹ میسجنگ سروس کا استعمال کرتے ہوئے رنگا رنگ میمز بنا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اس صورتحال پر مزاحیہ تبصرے بھی پیش کیے، کچھ منتخب میمز پیش کی جارہی ہیں جنہیں دیکھ کر یقیناً آپ لطف اندوز ہوں گے۔

کروڑوں انٹرنیٹ صارفین ہی نہیں بلکہ ٹوئٹر نے خود بھی متاثرہ ایپز پر طنز کے تیر چلائے، ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹراکاؤنٹ پر سب کو ہیلو کہا گیا جس کے جواب میں وائٹس ایپ کی انتظامیہ نے بھی ہیلو کے جواب میں ہیلو کہا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے سینیگال سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر خابی لامے کے مخصوص انداز میں ٹوئٹر کو خراج تحسین پیش کرتے دیکھا یا ہے جبکہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ایک صارف نے ریس کی تصویر لگائی جس میں ٹوئٹر تیزی سے آگے نکل رہا ہے اور فیس بک اور انسٹاگرام اس کے پیچھے بھا گرہے ہیں اس تصویرپرلکھا ہے کہ "کس نے کیا”

Facebook Comments Box