انورعلی نے ساتھی کھلاڑیوں کو برگر قرار دے دیا

انورعلی نے ساتھی کھلاڑیوں رومان رئیس، شہنواز دھانی، خرم منظوراور فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو مخاطب کیا

پاکستان کرکٹ کے مایا ناز آل راؤنڈر پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی انورعلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ساتھی کھلاڑیوں کو برگر قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انورعلی نے ساتھی کھلاڑیوں رومان رئیس، شہنواز دھانی، خرم منظوراور فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو مخاطب کیا جو اس وقت کسی کھلے مقام پر بیٹھے برگرسے لطف اندوز ہورہے تھے، انور علی نے چاروں ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انھیں برگرگینگ قرار دیا جو اس وقت برگر کھا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیےQپی ایس ایل 6 میں جیت پر شاہنواز دھانی کے چرچے

انورعلی کے پیغام پر سیکڑوں مداحوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا بہت سارے مداحوں نے ان کی پوسٹ پر شاداب خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی جبکہ بعض نے انور علی کے اسٹائل کو پسند کیا۔

واضح رہے کہ انور علی پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور تاحال بہترین پرفارمنس سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2015 میں شروع کیا تھا اور حالیہ جاری پاکستان سپر لیگ 2021 پاکستان سپر لیگ کا چھٹا دور ہے۔

متعلقہ تحاریر