نوکری چھوڑیں اپنا کاروبار کریں ، ایمزون  نےملازمین کو پیشکش کردی

نئے پروگرام سےنا صرف اچھے پیسوں کو حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ ملازمین  اپنے کاروبار کوبڑھا بھی سکتے ہیں

آن لائن خریداری کے لیے دنیا کی سب سے بڑی، قابل اعتبار اور مشہور ویب سائٹس میں سرفہرست ایمزون اپنے ملازمین کو ترغیب دے رہی ہے کہ وہ اب ملازمت چھوڑیں اور اور ایمزون کے پروگرام کے تحت اپنا ذاتی ایمزون ڈلیوری بزنس شروع کریں جس کے تحت وہ ایک ہزار ڈالر یا اس کے برابر ماہانہ آمدنی حاصل کرسکیں گے جو وہ ایمزون کی ملازمت کرتے ہوئے تنخواہ کی مد میں ہر ماہ حاصل کرتےتھے۔

ایمزون کا کہنا ہے کہ نئے پروگرام کو حاصل کرکے  نا صرف اچھے پیسوں کو حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ اس پروگرام سے منسلک ہونے کے بعد ملازمین  اپنے کاروبار کوبڑھاسکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس  ایمزون  کی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ وسیع ذخیرے تک آسان رسائی ہوگی جبکہ ڈسکاؤنٹ کی سہولت بھی  میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں ایمزون ، تاجر کیا کریں اور کیا نہ کریں؟

پہ  پہلا موقع نہیں ہے جب ایمزون نے اپنے ملازمین کو اپنا ذاتی بزنس شروع کرنے کے لئے ملازمت چھوڑنے کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اس ضمن میں ان کو ادائیگی کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اس سے قبل  آن لائن خریداری کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے Pay to Quit program متعارف کرایا تھا  جس  کے تحت ایک سال  میں ایک مرتبہ کمپنی ملازمین کو  کمپنی چھوڑنے کے لئے 5 ہزار ڈالر تک کی ادائیگی کرنے کی پیشکش کرتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صرف ان ملازمین کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتی ہے جو وہاں رہنا چاہیں اور جو ملازمین اس پیشکش کو قبول کرتے ہیں وہ پھر کبھی ایمزون کے ساتھ کام کرنے کے اہل نہیں ہوتے۔

ایمزون کا کہنا ہے کہ نئے ترغیبی پروگرام کے تحت، ایمیزون نے کہا کہ وہ اسٹارٹ اپ کے اخراجات میں 10،000 ڈالر تک فنڈ دے گا اور جو بھی ملازم اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا  فیصلہ کرے گا اسے تین ماہ کی تنخواہ فراہم کرے گا۔

متعلقہ تحاریر