قصور میں ڈاکٹرز کا کامیاب آپریشن،خاتون کے پیٹ سے 7کلو کی رسولی برآمد

کامیاب آپریشن پر عوامی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

قصور کے پراٸیویٹ اسپتال میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے عورت کے پیٹ سے 7 کلو گرام وزنی رسولی نکال لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے پراٸیویٹ اسپتال کے سرجن عامر سلیم، ڈاکٹر فرزانہ سلیم ، ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر جویریہ نے کامیاب آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کمالیہ میں اساتذہ اور طلبہ کبڈی میچ دیکھنے میں مصروف، اسکول ویران

سرجن ڈاکٹر عامر سلیم کا میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ اتنی بڑی رسولی کا پیٹ میں رہنا بہت بڑا خطرہ تھا کسی وقت بھی عورت کی جان جا سکتی تھی اور پیٹ میں بڑا انفیکشن پیدا کر سکتی تھی۔

قصور مریضہ کے لواحقين نے ڈاکٹروں کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اسپتال میں کامیاب آپریشن پر مٹھاٸی تقسیم کی گٸ۔

سرجن ڈاکٹرعامر سلیم قصور کے سب سے بڑے سرجن ہیں جوایسے کئی پیچیدہ کیسز کو حل کرچکے ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے کامیاب آپریشن پر اسپتال انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ اور انہوں نے ڈاکٹر عامر سلیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Facebook Comments Box