سلیبرٹیز زپریمیئر لیگ: کیا ثناء فخر لاہور کےلئے خوش قسمت ثابت ہوں گی؟

اداکارہ ثناء کے ساتھ اداکار سلیم شیخ اور اداکار جنید خان کو بھی لاہور کی ٹیم کو خوش کرنے کے لیے ایونٹ میں دیکھا گیا۔

گذشتہ روز 6 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی سلیبرٹیز زپریمیئر لیگ 10 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں شوبز نس سے تعلق رکھنے والے ستارے  شائقین کو محظوظ کریں گے۔

6 اکتوبر سے شروع ہونے والی لیگ میں  کرکٹ کے چاہنے والوں کی گہری نظر ہے ، کیا اداکارہ ثنا فخر سلیبرٹیز زپریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ٹیم لاہور ہیروز کے لیے خوش قسمتی کا باعث بننے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ثناء فخر کے رمضان کے تناظر میں 2 چبھتے ہوئے پیغامات

اداکارہ ثناء فخر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے  نام دیئے گئے پیغام میں بتایا ہے کہ میں آج یہاں سیلیبرٹیز پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم لاہور ہیروز کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی نمائندگی کےلئے موجود ہوں اور یہ ایک بہترین یادگار وقت ہے، اداکارہ ثناء کے ساتھ اداکار سلیم شیخ اور اداکار جنید خان کو بھی لاہور کی ٹیم کو خوش کرنے کے لیے ایونٹ میں دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Fakhar (@sana_fakhar)

"افتتاحی میچ میں پشاور ٹائیگرز نے لاہور ہیروز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی ، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے جبکہ پشاور کی ٹیم نے کھیل کے 12 ویں اوور میں ہدف پورا کرلیا۔

لاہور کی کارکردگی دیکھ کر کرکٹ کے شائقین تذبذب کا شکار ہیں  کہ کیا ثنا فخر ٹیم کے لیے خوش قسمت بن سکتی ہیں کیونکہ لاہور فرنچائز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں متاثر کن کارکردگی سے محروم تھی اس نے اپنے شائقین کو مایوس کیا تھا ۔

واضح رہے کہ سیلیبرٹیز پریمیئر لیگ کا میلہ کل بروز بدھ سے راول پنڈی میں سج گیا ہے اس لیگ میں پشاور ٹائیگرز ، لاہور ہیروز ، نووا اسلام آباد ، اور کراچی رائلز سمیت دیگر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ میں ملکی شوبز انڈسٹری کے نامور اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ تحاریر