اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائیاں، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سکھر: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی سکھر اور حیدرآباد میں کاروائیاں، منشیات کے پانچ اسمگلر گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور چرس برآمد کرلی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

آئی بی اے کو "لمز یونیورسٹی” نہ بنایا جائے، طلباء کا مطالبہ

اینٹی نارکو ٹکس فورس نے سکھر سمیت سندھ بھر کیں منشیات کے اسنگلروں ،اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں حیدرآباد اور سکھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے پانچ اسمگلروں محمد وزیر ، اعجاز علی ، واگا ، شہباز اور محمد جاوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 82 کلو گرام ہیروئن اور چار کلو چرس برآمد کرلی ہے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سکھر اور حیدرآباد کے اے این ایف تھانوں پر مقدمات درج کر لیے ہیں۔

اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر سمیت سندھ بھر میں منشیات کے اسمگلروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ان کے قلع قمع تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ تحاریر