غیر معمولی اقدامات، سندھ میں پشاور کے مرحوم کو ویکسین لگ گئی

پشاور کے مرحوم شہری کو انتقال کے چھ روز بعد ضلع تھرپارکر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگادی گئی

محکمہ صحت سندھ کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آگیا، پشاور میں انتقال کرجانے والے مرحوم شخص ضلع تھرپارکر کے اسلام کوٹ  میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگادی گئی۔

تفصیلات کے  مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں محکمہ صحت کےعملے نے  پشاور کے مرحوم رہائشی 27 سالہ انذر گل نامی شخص جو دو اکتوبر 2021 کو انتقال کرچکا ہے اس کو چھ اکتوبر2021 میں یعنی انتقال کے محض 6 روز بعد ہی  کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے بند، کارنر میٹنگز جاری

سندھ حکومت کرونا نہیں تعلیم کی دشمن

نادرا ریکارڈ میں پشاور کے مرحوم شخص کو ویکسین لگانے کا اندراج ضلع تھرپار کے علاقہ اسلام کوٹ کے رول ہیلتھ سنٹر میں ہوا ہے، مردہ شخص کو ویکسین کیسے لگی، محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے سندھ سے وضاحت طلب کرلی ہے،  محکمہ صحت سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ او تھرپارکر نے ہیلتھ سینٹر کے ذمہ دار ڈاکٹر بھگوان داس اور ڈاکٹر کُنال کو طلب کرلیاہے۔

اس سے قبل  پشاور ہی کے ایک شخص جو ڈھائی سال قبل انتقال کرگیا تھا اس کو بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کراچی کے ہیلتھ سینٹر میں لگائے جانے کا انکشاف ہوچکا ہے، ادرا ریکارڈ میں پشاور کے مرحوم شخص کو ویکسین لگانے کا اندراج اربن ہیلتھ سینٹر میں کیا گیا، نارتھ کراچی کے اربن ہیلتھ سینٹر کے ویکسینیٹر اطہر عالم نے نادرا ریکارڈ میں انٹری کی، نادرا ریکارڈ کے مطابق عبدالندیم کو 16 اگست 2021 کو سائنو فارم کی ایک ڈوز لگائی گئی جبکہ نادرا ہی کے ریکارڈ کے  مطابق عبدالندیم نامی شخص 19 فروری  2019 کو انتقال کرچکاہے۔

متعلقہ تحاریر