کے پی کے کا گراس روٹ لیول پر کرکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
چیمپئن شپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 236 ٹیموں کے 4 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے، ٹورنامنٹ میں کل 510 میچز کھیلے جائیں گے۔
خیبر پختونخواہ (کے پی کے) کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایک ماہ کی طویل جدوجہد کے بعد صوبے میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے اسکول لیول پر کرکٹ چیمپئن شپ 2021-22 شروع کرانے کا فیصلہ کٓیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبےکے 35 اضلاع میں 7 اکتوبر سے لیگ کے میچز شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
رمیز راجہ اور پاکستان کرکٹ کے لیے خوشخبریوں سے بھرپور دن
بابر اعظم کے بعد شاہین آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ شروع کرنے سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع ملے گا۔
ٹورنامنٹ میں کل 276 ٹمیں حصہ لیں گے جبکہ 510 میچز کھیلے جائیں گے۔ صوبے بھر سے 4000 اسکول لیول پر کھلاڑیوں کو چنا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کے لیے ان کھلاڑیوں کو چنا گیا جن کی پیدائش 14 اگست 2005 کے بعد ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹورنامنٹ صوبے بھر میں 69 مقامات پر کھیلا جائے گا.
پاکستان کے کچھ معروف کرکٹر حکومت ، پی سی بی اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
کرکٹر فخر زمان کا کہنا کہ ہے کہ وہ انٹر اسکول چیمپئن شپ ہونے جارہی ہے جس کے لیے خیبر پختون خوا حکومت ۔ وزیر اعلیٰ محمود خان ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور خیبر پختون خوا کرکٹ ایسوسی ایشن کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اسکول لیول پر کرکٹ کھیلنے سے اچھے کرکٹر پیدا ہوتے ہیں۔ اور مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔ یہ کے پی کے حکومت کا بہت اچھا اقدام ہے ہم اس کو اسپوٹ کرتے رہیں گے امید کرتا ہوں کہ سے پاکستان انڈر 16 اور انڈر 19 کے لیے کھلاڑی سیلیکٹ بھی ہوں گے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ دوسرے صوبے بھی اس اقدام کو فالو کرین گے۔
کرکٹر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کے پی کے گورنمنٹ، پاکستان کرکٹ بورڈ ، وزیراعلیٰ محمود خان اور کرکٹ ایسوسی ایشن کو اسکول لیول پر چیمپئن شپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ یہ نوجوانوں کے لیے ایک بہترین اقدام ہے۔ اسکول کرکٹ سے نکلنے والا ٹیلنٹ ضرور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملے گا۔
پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں کے پی کے وزیراعلیٰ اور کرکٹ ایسوسی ایشن اور پی سی بی کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے پورے کے پی کے میں اسکول لیول پر بچوں کے لیے کرکٹ ایکٹیویٹی کا سوچا۔ اس پروگرام سے بچوں کو ایک صحت مند ایکٹیویٹی ملے گی بلکہ ان کا کھیل سامنے آئے گا۔ اور یہ ٹیلنٹ کل پاکستان کے لیے سرو کرے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ اسکول لیول پر کرکٹ شروع کرنے پر خیبر پختون خوا گورنمنٹ ، کرکٹ ایسوسی ایشن اور پی سی بی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اس ایکٹیویٹی سے کے پی کے کا بہت بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ امید ہے اس طرح کی کرکٹ سے پاکستان کو بابر اعظم اور رضوان جیسے کرکٹر ملیں گے۔