پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں کیا ایک اور تبدیلی کرے گا؟

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق پی سی بی انتظامیہ نے صہیب مقصود کی لوئر بیک انجری کی وجہ سے شعیب ملک کو اسٹینڈ بائی پوزیشن پر رکھ لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، تاہم چیف سلیکٹر کے اعلان کے بعد ایک اور تبدیلی متوقع کی جارہی ہے۔

جمعے کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور حیدر علی کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ اعظم خان اور محمد حسنین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کے پی کے کا گراس روٹ لیول پر کرکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

رمیز راجہ اور پاکستان کرکٹ کے لیے خوشخبریوں سے بھرپور دن

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے فیصلے کے مطابق خوشدل شاہ کو فخر زمان سے ری پلیس کر دیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں یہ تبدیلیاں عین اس وقت کی ہیں جب ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف 8 دن باقی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔

نیوز

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کو اس وقت لوئر بیک انجری کا پرابلم ہے، ان کی ٹیم میں شمولیت میڈیکل ایڈوائس کی بنیاد پر کی جائے گی۔ ان کا ایم آر آئی اسکین 6 کو اکتوبر کو کرایا گیا تھا۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو اسٹینڈ بائی پر رکھ لیا تاہم ابھی ان کو کنفرم نہیں کیا ہے، جب تک میڈیکل بورڈ صہیب مقصود کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرلیتا ہے۔

اپنے ناظرین کی دلچسپی کےلیے نیوز 360 نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا شیڈول شیئر کیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 پاکستانی ٹیم کا شیڈول:

24 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ بھارت ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی

26 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ

29 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ افغانستان ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی

2 نومبر : پاکستان بمقابلہ اے ٹو، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی

7 نومبر : پاکستان بمقابلہ بی ون، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ

سیمی فائنل اور فائنل

10 نومبر : پہلا سیمی فائنل  بمقام شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی

11 نومبر : دوسرا سیمی فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی

14 نومبر : فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی

Facebook Comments Box