ضلع خیبر میں تازہ پانی سے لوگوں کے دانتوں کو نقصان

اس علاقے میں تازہ پانی پینے سے کسی کے دانت ٹوٹنے لگتے ہیں تو کسی کے دانتوں میں دائمی زردی آجاتی ہے

آلودہ پانی سے پیٹ کےامراض لاحق ہونے کا سب نے سنا ہے، مگر خیبر کے علاقہ ملاگوری شیربریج میں کنویں کا تازہ پانی پینے سے کسی کے دانت ٹوٹنے لگتے ہیں تو کسی کے دانتوں میں دائمی زردی آجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر پشاور سے تقریباً 25 کلومیٹرز دور مضافاتی علاقہ ملاگوری شیربریج جہاں کنویں کے تازہ پانی پینے سے فلوریسیز کی خطرناک بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی میں فلورین کی مقدار زیادہ ہونے سے فلورسز کی بیماری لاحق ہوجاتی ہے جس سے دانت بری طرح متاثر ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا، ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سرکاری ملازمین کی کمی

خیبر پختون خوا کے جنگلات میں آتشزدگی، بلین ٹری منصوبے کے خلاف سازش

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پانی میں فلورین کی مقدار 1.5ملی گرام فی لیٹر سے زیادہ ہو تو کئی امراض لاحق ہو سکتے ہیں ،مگر یہاں یہ مقدار اس سے کہیں زیادہ ہے، حکام کے مطابق انہیں اس مسئلے کا علم ہے اوراقدامات بھی کر رہے ہیں۔لیکن مقامی شہریوں کمطابق ابھی تک کوئی عملی اقدامات نہیں ہوئی ہیں. شہریوں نے منتخب نمائندگان  سے بھی ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی  ہے.

 پانی ایک بنیادی ضرورت ہے اور اس کی فراہمی کی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جدید دور میں بھی پینے کا صاف پانی دستیاب نہ ہونے کا یہ مسئلہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ تحاریر