اچھرہ چوک پر باہمت تانیہ خاتون کی "بریانی” ذائقے میں بےمثال
تانیہ خاتون کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے میرے بیٹے کو نوکری چھوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے کھانے کا ڈھابہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور کو کھابوں کو شہر کہا جاتا ہے کیونکہ لاہوریے کھانے کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی چٹخورے ہوتے ہیں۔ لاہور کے مزیدار کھابے پاکستان سمیت پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
لاہور میں بڑے بڑے ریسٹورنٹس اور ہوٹل کھانوں میں اپنا ایک معیار رکھتے ہیں مگر کچھ جگہیں ایسی ہوتی ہے جو غیر معروف ہوتی ہیں مگر وہاں کے کھانے لذت اور ذائقے میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔ اگر آپ کم قیمت اور لذت سے بھرپور کھانا کھانا چاہتے ہیں تو آج نیوز 360 آپ کو لے کر جارہا ہے، لاہور کے مشہور علاقے اچھرہ میں جہاں کی مشہور "ذیشان دھلی بریانی” ذائقے میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔
لاہور کے مشہور اچھرہ چوک پر موجود باہمت خاتون تانیہ کا کہنا ہے کہ میں تمام بہن بھائیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اس کام میں میری حوصلہ افزائی کی ہے۔ مردوں کے معاشرے میں کھڑے ہوکر کام کرنا واقعی بہت مشکل تھا مگر مجھ آج تک پریشانی نہیں ہوئی۔
ذائقہ نیوز 360 کے سیگمنٹ میں نامہ نگار دانیال راٹھور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تانیہ خاتون کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے میرے بیٹے کو نوکری چھوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے کھانے کا ڈھابہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔ میری بریانی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے میرے ڈھابے پر آنے والے لوگوں نے میرا حوصلہ بہت بلند کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب تانیہ خاتون کا کہنا تھا میں اپنے کام کو بڑھاؤں گی تاکہ میں اپنے بیٹے کو اپنے پاؤں پر کھڑا سکوں۔
نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اچھرہ کی باہمت خاتون تانیہ نے مزید کیا اپنے عزائم آشکار کیے دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں
یہ بھی پڑھیے
عمر شریف کے بغیر تھیٹر میں مزہ نہیں، کامیڈین سلیم آفریدی