کلیان ایم باپےکا متنازعہ گول، فرانس نیشنز لیگ کا عالمی چیمپئن بن گیا

ریفری کی جانب سے متنازعہ گول کو درست قرار دیاگیا ہے جس کے بعد فرانس پہلی  مرتبہ نیشنز لیگ کا عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا

فٹ بال کے موجودہ عالمی چیمپئن ملک فرانس نے گزشتہ شب  کھیلے گئے فائنل میچ میں اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر یووئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیت لیا۔

اٹلی کے شہر میلان میں کھیلا گیا فائنل میچ یورپ کی دو مضبوط ٹیموں کے درمیان تھا جو ابتدا سے ہی سنسنی خیز رہا، میچ شروع ہونے کے بعد پہلا گول اسپین نے چونسٹھ ویں منٹ میں کیا تاہم اسپین کی یہ خوشی زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکی  اور دو منٹ بعد ہی فرانس کی طرف سے کریم بینزیم نے گول کرکے میچ برابر کردیا اور پھر کلیان مباپے نے دوسرا فیصلہ کن گول کرکے پہلی مرتبہ فرانس کو نیشنز لیگ کا عالمی چیمپئن بنا دیا۔

اگرچہ کلیان مباپے کے اسکور کردہ گول کو بہت سارے لوگوں کی جانب سے متنازعہ کہا جارہا ہے لیکن ریفری کی جانب سے اس کو گول قرار دیاگیا ہے جس کے بعد فرانس پہلی  مرتبہ نیشنز لیگ کا عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا۔

لوئیس اینرک کی رہنمائی  اسپین کی ٹیم  نے ابتداء میں فرانس کی ٹیم کو کھل کر کھیلنے ہی نہیں دیا اسپین کی ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا ایک بہترین مجموعہ ہے جس نے عمدہ کھیل پیش کیا اسپین کی ٹیم اس  ٹورنامنٹ میں فیورٹ ٹیمزمیں شامل تھی اس ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں یورو چمپئن اٹلی کو بھی شکست دی تھی، انہیں ایک بار پھر امید ہوگی کہ ان کی ٹیم فرانس کے خلاف بھی ایسی ہی کارکردگی دُہرائے تاہم ایسا نہ ہوسکا ۔

متعلقہ تحاریر