کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز میں معاہدہ طے پاگیا

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے معاہدے سے دونوں فریقوں کے تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز مالکان کے ساتھ طویل شرائط پر مبنی معاہدے کو ختم کرتے ہوئے نیا مالیاتی ماڈل ترتیب دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز نے پی سی بی کی پیش کش کو قبول کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائز نے گزشتہ ماہ گورننگ کونسل میں پیش کردہ پی سی بی کی پیش کش کو قبول کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کلیان ایم باپےکا متنازعہ گول، فرانس نیشنز لیگ کا عالمی چیمپئن بن گیا

وسیم اکرم نئے اسپورٹس چینل پر اچھے اسپیل کے لیے پُرجوش

پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی نے 6 فرنچائز کو مندرجہ ذیل پیشکش کی تھیں:-

1: ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 اور 6 کے لیے ٹیموں کو کووڈ 19 ریلیف دیا جائے گا۔

2: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن سے 20ویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں فرنچائز کے شیئر میں اضافہ کیا جائے گا۔

3: تمام فرنچائز ٹیموں کو ادائیگی ڈالر کی موجودہ قیمت کے مطابق کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ :-

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور فرنچائز کے درمیان ان حل طلب معاملات کی وجہ سے برانڈ کی ساکھ متاثر ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ یہ تمام معاملات حل ہو چکے ہیں۔ یہ فرنچائر مالکان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

فرنچائز مالکان کا مشترکہ اعلامیہ:-

فرنچائز مالکان کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔ سال 2016 کے بعد سے ہم نے اسے آج مقام پر پہنچانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ پی سی بی کی پیش کش کو قبول کرنا اس امر کی تصدیق ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک بڑی اور بہتر لیگ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایسی لیگ جہاں بہترین کھلاڑی حصہ لیں۔

متعلقہ تحاریر