پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی، سبز رنگ چھا گیا
اس کٹ میں روایتی طور پر سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ جرسی پر گہرے سبز رنگ کے دھبے ہیں۔ پی سی بی کا لوگو جرسی میں سینے کے بائیں طرف ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کردی ہے۔ پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں نئی کٹ کی رونمائی کی۔
THE BIG REVEAL IS HERE!
PRESENTING TEAM PAKISTAN’S OFFICIAL JERSEY FOR THE #T20WorldCup !
GET YOURS NOW FROM https://t.co/12NS1mHqqi#WearYourPassion x #WhyNotMeriJaan pic.twitter.com/6St08OGVbJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2021
اس کٹ میں روایتی طور پر سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ جرسی پر گہرے سبز رنگ کے دھبے ہیں۔ پی سی بی کا لوگو جرسی میں سینے کے بائیں طرف ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز میں معاہدہ طے پاگیا
وسیم اکرم نئے اسپورٹس چینل پر اچھے اسپیل کے لیے پُرجوش
قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ عام افراد بھی خرید سکتے ہیں اور اسے پی سی بی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر فروخت کے لیے بھی پیش کیا ہے جہاں سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود صارفین کٹ خرید سکتے ہیں۔
پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئی کٹ دیکھنے کے بعد صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کچھ صارفین کو کٹ بےحد پسند آئی جبکہ کئی کا خیال تھا کہ یہ پرانی کٹ جیسی ہی ہے۔