مہوش حیات جینیفر لوپیز کی مداح نکلیں
مہوش نے اپنے انسٹاگرام پر امریکی اداکارہ جینیفر لوپیز کا ایک بیان ان کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا جس میں وہ خواتین کے بااختیار بنانے کی بات کررہی ہیں۔
دلکش اداکارہ مہوش حیات صرف فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ہی نہیں بلکہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس سے بھی خبروں کا حصہ بن جاتی ہیں حال ہی میں مہوش نے اپنے انسٹاگرام پر امریکی اداکارہ جینیفر لوپیز کا ایک بیان ان کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا۔
معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے کہا ہے کہ کبھی کبھار میرے بڑے خواب اور ارادے میرے ارد گرد موجود لوگوں کو پریشان کردیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نیب کی تعریف، مہوش حیات، علی ظفر مخالفین کے نشانے پر
جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک میں قربتیں بڑھنے لگیں
جینیفر کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں تم رقاصہ ہو، تم اداکارہ نہیں بن سکتیں، تم فنکارہ ہو تمہیں لوگ کاروباری شخصیت کے طور پر سنجیدہ نہیں لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جتنا زیادہ لوگوں نے مجھے کہا کہ میں یہ کام نہیں کرسکتی مجھے اتنا ہی احساس ہوا کہ مجھے یہی کرنا ہے۔
مہوش نے جینیفر کے بارے میں لکھا کہ انہیں جینیفر سے محبت ہے، ہمیں ہمیشہ اپنی اصل کیفیت میں رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ جینیفر لوپیز گلوکاری، ادکاری اور رقص کے شعبوں میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔ مہوش حیات ان کی بہت بڑی مداح ہیں۔