آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی اپ سیٹ شروعات
کوالیفائینگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو 6 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کردیا۔
انتظار کی گھڑیاں ختم، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی (20) ورلڈ کپ 2021 کے پہلے مرحلے کا آغاز اتوار کے روز عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوگیا۔ کوالیفائینگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 6 رنز سے ہرا دیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 مشترکہ طور پر عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے فرائض بی سی سی آئی کررہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 17 اکتوبر کو عمان اور پاپوا نیو گنی کی ٹیموں کے درمیان کوالیفائینگ راؤنڈ سے شروع ہوا جس کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی، سبز رنگ چھا گیا
پاک بھارت میچ ٹی ٹوئنٹی میچ ’موقع موقع‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
طویل انتظار کے بعد شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا آغاز اپ سیٹ سے ہوا ہے۔ اتوار کے روز کھیلے جانے والے کوالیفائینگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بہترین باؤلنگ اٹیک سے بنگلادیش کو چارو خانے چت کردیا۔
A cracker of a delivery from Mohammad Saifuddin gets through the gates of Scotland skipper Kyle Coetzer 🔥
He is bowled for a duck. #T20WorldCup | #BANvSCO | https://t.co/zPRN3SpDCs pic.twitter.com/BZbrFgwrIZ
— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 17, 2021
اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز اسکور بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا۔ تاہم اسکاٹ لینڈ کے باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کراتے ہوئے بنگلادیش کو 134 رنز تک محدود کرتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے پہلے مرحلے میں 8 ممالک کی ٹیمیں سپر 12 کے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے لڑ رہی ہیں۔
میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سپر 12 مرحلے میں جانے کے لیے بنگلادیش کو اپنے اگلے میچ میں عمان کو شکست دینا ہوگی۔
میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ آج دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو گراؤنڈ میں اترے گا۔