دو سال بعد بھی کورونا نہیں تھکا، نیا ویرینٹ آگیا

ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم امریکہ کے شہر کیلیفورنیا سے نکلی ہے، یہ ویرینٹ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

سائینٹفک ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ کوویڈ-19 وائرس کی ایک نئی مہلک قسم "ایپسیلون” کی نشاندہی کی گئی ہے، یہ بات انہوں نے ڈان اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم امریکہ کے شہر کیلیفورنیا سے نکلی ہے جس کی وجہ سے اس کو کیلیفورنیا b.1.429 کہا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اب تک یہ ویرینٹ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بیرون ممالک سے آنیوالے مسافر کورونا لانے لگے

کورونا وبا، گوگل اپنے ملازمین کو دو بلین ڈالرز کی عمارت میں بٹھائے گا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز اب رپورٹ ہورہے ہیں، رکن ٹاسک فورس نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ وائرس پر قابو پالیا گیا ہے لیکن وہ ختم نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کے دوبارہ حملہ آور ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ہیں اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان میں 40 مریضوں میں کورونا کا نیا ویرینٹ ایپسیلون پایا گیا ہے لیکن اصل تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

انہوں نے مثبت پہلو کی طرف روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام ویکسینز ایپسیلون کے خلاف موثر ہیں اور تمام شہریوں کو ویکسین لگوانے کے ساتھ ساتھ ایس او پیز کا خیال رکھنا چاہیے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 554 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ تحاریر