یوئیفا چیمپیئنز لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ تین گولز سے فتحیاب
بدھ کو چیمپیئنز لیگ کے کھیلے گئے آٹھ میچز میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے علاوہ، بائرن میونخ، چیلسی، سیلزبرگ، بارسلونا اور جووینٹس کی ٹیمز کامیاب رہیں۔
یوئیفا چیمپیئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور اٹلانٹا کے درمیان ہونے والا دلچسپ مقابلہ مانچسٹر کے حق میں رہا، چند میچز ہارنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ دوبارہ ایونٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
مانچسٹر کی جانب سے مارکس ریش فورڈ نے ایک گول کیا جبکہ دوسرا گول ہیری میگوائر نے کیا اور تیسرے گول کا سہرا رونالڈو کے سر رہا جس کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ 3 کے مقابلے میں تین گول سے کامیاب رہی۔
CRISTIANO RONALDO IS INEVITABLE. 😤 pic.twitter.com/vDEfDTR8Bq
— CBS Sports Golazo ⚽️ (@CBSSportsGolazo) October 20, 2021
رونالڈو کی جانب سے داغے گئے گول کی بڑی پذیرائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے سر کا استعمال کرتے ہوئے لیوک شاہ کے پاس پر بال کو نیٹ کے پار پہنچایا۔
بدھ کو یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے کھیلے گئے آٹھ میچز میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے علاوہ، بائرن میونخ، چیلسی، سیلزبرگ، بارسلونا اور جووینٹس کی ٹیمز فتح یاب رہیں۔ مجموعی طور پر تمام میچز میں 23 گولز کیے گئے۔
Oh what a night, oh what a night 🥰#MUFC | #UCL pic.twitter.com/g0Paa9AfnS
— Manchester United (@ManUtd) October 20, 2021