بھارتی سازش ناکام، پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا

سربراہ فیٹف مارکس پلیئر نے کہا کہ پاکستان کو فروری 2022 تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھا جائے گا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پیرس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں بھارتی لابی ناکام ہوگئی، پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی بھارتی سازشیں بےسود ثابت ہوئیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سربراہ مارکس پلیئر نے واشگاف الفاظ میں کہہ دیا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا جائے گا، پاکستان کی کارکردگی بہت اچھی ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 26 اہداف پر بڑی پیش رفت مکمل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیٹف گرے لسٹ: اہداف کے حصول میں پاکستان کی بڑی کامیابی

ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور سنار اب مخبری بھی کریں گے

سربراہ فیٹف نے کہا کہ پاکستان کو فروری 2022 تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھا جائے گا، پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کے رہنماؤں اور جنگجوؤں کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت کیسز فوری نمٹانا ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں صدر فیٹف نے کہا کہ منی لانڈرنگ روکنے اور دہشت گردوں کی فنڈنگ بند کرنے کیلئے پاکستان کے اقدامات اطمینان بخش ہیں، پاکستان نے فیٹف کے 27 میں سے 26 نکات پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔”

تین روزہ اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف صدر نے بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا جارہا، پاکستان کو ایشیا پیسفک گروپ کے ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، فیٹف پاکستان کی گریڈنگ کرتے ہوئے بھارت یا کسی دوسرے ملک سے ڈکٹیشن نہیں لیتا۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے 2021 میں ایکشن پلان کے سات میں سے چار نکات پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے جبکہ باقی تین نکات پر طے شدہ وقت میں عملدرآمد مکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ تحاریر