سی ٹی ڈی کراچی کی کوئٹہ میں کارروائی، قتل کا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم نے فضل نامی شخص کو سابق ایس ایچ او کے ساتھ مل کر اغوا کیا تھا۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس کراچی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم عثمان شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق ملزم عثمان شاہ کو گرفتار کرنے کے بعد کراچی منتقل کردیا ہے۔ ملزم خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان شاہ نے سابق ایس ایچ او کے ساتھ ملکر فضل نامی شخص کو اغوا کیا تھا۔ فضل کو اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں قتل ہونے والے خواجہ سراؤں کی تفصیلات نیوز 360 پر

پشاور پولیس کی کارروائی، 3آئس فیکٹریاں سیل، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ مقتول فضل کی اطلاع پر کسٹمز نے 7 کروڑ روپے کی چھالیہ پکڑی تھی۔

سی ٹی ڈی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم عثمان کو 2019 میں کرپشن کیسز کی بنیاد پر سی ٹی ڈی سے فارغ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر