بھارت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹکراؤ کس کس سے ہوگا؟
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ سے بھی میچز کھیلے گی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہوچکا ہے۔ آج روایتی حریفوں پاکستان اور انڈیا کے میچ کے لیے شائقین کرکٹ بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔
انڈیا کے علاوہ پاکستان کے چار ٹیموں سے میچز اور ہوں گے جس میں نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل اور یو اے ای فٹبال ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے
پاک بھارت مقابلہ: سابق کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کیلئے میدان میں آگئے
ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کا ٹاکرا 26 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اب تک دونوں ٹیمز گزشتہ ورلڈکپس میں 5 میچ کھیل چکی ہیں جن میں 3 پاکستان اور 2 نیوزی لینڈ نے جیتے۔
پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ 29 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، ورلڈکپ میں دونوں کا اب تک کوئی مقابلہ نہیں ہوا۔
ایونٹ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان 2 نومبر کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں میچ ہوگا جبکہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم سے پاکستان کرکٹ ٹیم 7 نومبر کو شارجہ میں میچ کھیلے گی۔