ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر12مرحلہ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیو کو چاروں شانے چت کردیا
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 56 رنز کا ہدف4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا تھا۔
انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 8.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
انگلینڈ کی پہلی وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری جبکہ جیسن روئے 10 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی وکٹ روی رام پال نے حاصل کی۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 30 رنز پر گری جب جونی بیرسٹو 6 گیندوں پر 9 رنز بنا کر عقیل حسین کا شکار بن گئے۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ 36 رنز پر گری جب معین علی 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ لائم لیونگ اسٹون ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 14.2 اوورز میں 55 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت پر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کا فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ سود مند ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
24 اکتوبر کا دن کھیلوں کے شائقین کے لیے تہوار کا دن
آئی سی سی ٹی 20 سپر 12 مرحلہ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
ویسٹ انڈیز کی جانب سے لینڈل سیمنز اور ایون لیوس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم لڑکھڑا گئی۔ لینڈل سمسنز 3 رنز بنا کر کرس ووکس کا شکار ہوگئے ۔ دوسرے اوور میں معین علی نے ایون لیوس کو پویلین کی راہ دکھا دی انہوں نے 5 گیندوں پر 6 رنز اسکور کیے تھے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کرس گیل تھے جنہوں نے 13 گیندوں پر 13 اسکور بنائے تھے ان کی وکٹ ٹائمل ملز نے لی۔
ویسٹ انڈیز کی چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شمرون تھے انہوں نے 9 گیندوں پر 9 اسکور بنائے تھے۔ ان کی وکٹ معین علی نے حاصل کی۔
ڈیوائن براوو 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ وکٹ کیپر بلے باز نیکلس پورون 9 گیندوں پر 1 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ویسٹ انڈیز کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اینڈرے رسل تھے انہوں نے 2 گیندوں کا سامنا اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ عادل رشید نے حاصل کی۔ کیرن پولارڈ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوبید مکوئے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ روی رام پال 3 رنز بنا کر عادل رشید کی گینڈ پر آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 4 اوووز میں 17 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹائمل ملز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ کرس ووکس اور کرس جورڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ انگلینڈ کےسب سے کامیاب باؤلر عادل رشید رہے انہوں نے 2 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کپتان کیرن پولارڈ ، لینڈل سمنز، ایون لوئس، کرس گیل، شمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، عقین حسین، اوبید میک کوئے اور روی رام پال پر مشتمل ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم کپتان ڈیوائن مورگن، جوز بٹلر، جیسن روئے، ڈیوڈ ملان، جونی بیئراسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید اور ٹائمل ملز پر مشتمل ہے۔