ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: سری لنکا کا بنگلا دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

شارجہ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کے خلاف پہلے فیلڈنگ کافیصلہ ہے۔

شارجہ سے شیخ زید النیہان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: پاک بھارت میچ میں چند گھنٹے باقی، جوش عروج پر

پاکستان بمقابلہ بھارت، کرکٹ کی مختصر تاریخ

واضح رہے کہ گزشتہ رور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے دو میچ کھیلے گئے تھے۔

پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ون سائیڈڈ میچ میں جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تھا جسے آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحہ آغاز کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا جسے مخالف ٹیم کے بلے بازوں نے باآسانی حاصل کرلیا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انڈین ٹیم ویرات کوہلی کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔

متعلقہ تحاریر