ٹی 20 ورلڈ کپ 2021:بنگلا دیش کا سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف
سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
شارجہ کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور بنائے اور اس طرح سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بنگلادیش کی جانب سے محمد نعیم اور لیتن داس نے بلے بازی کا پراعتماد آغاز اور اسکور کو 40 رنز تک پہنچایا اس موقع پر لیتن داس چمیکا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے انہوں نے 16 گیندوں پر 16 رنز اسکور بنائے تھے۔
بنگلادیش کی دوسری وکٹ 56 کے مجموعی اسکور پر گری جب شکیب الحسن 7 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹ لاہیرو کمارا نے حاصل کی۔
بنگلادیش کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد نعیم تھے انہوں نے 52 گیندوں پر شاندار 62 رنز بنائے ان کی وکٹ بینورا فرننڈو نے حاصل کی۔
بنگلادیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 37 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ محموداللہ نے 5 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 رنز بنائے۔
سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا کی جانب سے چمیکا ، بینورا اور لاہیرو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
آئی سی سی ٹی 20 سپر 12 مرحلہ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
واضح رہے کہ گزشتہ رور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے دو میچ کھیلے گئے تھے۔
پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ون سائیڈڈ میچ میں جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تھا جسے آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔
دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحہ آغاز کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا جسے مخالف ٹیم کے بلے بازوں نے باآسانی حاصل کرلیا تھا۔
بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ 150 کے مجموعی اسکور پر گری ۔ افیف حسین 6 گیندوں پر 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انڈین ٹیم ویرات کوہلی کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔